پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے استعفیٰ دیدیا
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے استعفیٰ دے دیا۔
کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب نجیب ہارون نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا استعفیٰ بھجوایا ہے جس کا عکس انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھی شیئر کیا ہے۔
نجیب ہارون نے کہا ہے کہ انہیں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے 20 ماہ کا عرصہ ہوگیا لیکن اس دوران نہ اپنے حلقے کے لئے کچھ کر سکے اور نہ ہی شہر کراچی کے لئے انہوں نے کوئی قابل قدر کام کیا ہے۔ اس لئے میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ اس عہدے پر مزید رہوں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔